پمز ہسپتال میں آگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا استعفیٰ دینے سے انکار، تحقیقاتی کمیٹی قائم

پمز ہسپتال میں آگ کے باعث 14 افراد کی ہلاکت کے بعد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز ہسپتال میں آگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا استعفیٰ دینے سے انکار، تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران سکندر نے اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دینے سے انکار کیا ہے۔ حالیہ آگ کے واقعے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عاطف انعام کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس کمیٹی کو 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی آگ لگنے کی اصل وجہ، فائر سیفٹی اقدامات، ریسکیو آپریشن کی افادیت اور رسپانس ٹائم کی جانچ کرے گی۔

پمز انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پروفیسر قاسم محمود بٹر کی چھٹی کے سبب کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کی گئی۔ ڈاکٹر عنیزہ جلیل نے بھی وزیراعظم کی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں