جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جعلی ڈگری کیس سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود کی جعلی ڈگری کیس سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو تین دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

جامعہ کراچی نے 26 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری کو جعلی قرار دے کر اسے منسوخ کر دیا تھا۔ جامعہ کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وہ کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالبعلم نہیں تھے۔

جسٹس طارق محمود نے جامعہ کراچی کے اس فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے 3 اکتوبر 2025 کو جامعہ کراچی کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں