محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں 900 فرسٹ کلاس وکٹیں مکمل کر لیں۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں 21 ویں صدی کے ٹاپ بولرز میں شامل کر دیا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے لارڈز کے تاریخی میدان میں اہم سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 900 وکٹیں مکمل کر لیں۔
محمد عباس نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں بین ڈکٹ اور ایمو گے کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ بین ڈکٹ کو آؤٹ کرنے پر عباس نے اپنی 900 ویں فرسٹ کلاس وکٹ مکمل کی۔
محمد عباس نے یہ سنگ میل اپنے 222 ویں فرسٹ کلاس میچ میں حاصل کیا۔ ان کے کیریئر میں 20.43 کی اوسط سے 57 مرتبہ پانچ اور 15 مرتبہ دس وکٹیں شامل ہیں۔
اس کامیابی کے بعد عباس 21 ویں صدی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ جیمز اینڈرسن 1157 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے آغاز میں ہی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔ وہ 13 اوورز میں 57 رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی، جن میں سے تینوں وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔















