پاکستان لارڈز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیار، انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ شروع

پاکستانی ٹیم لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ میچ کے لیے پرامید، بابر اعظم نے کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان لارڈز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیار، انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ شروع

لندن: (رائیٹ ناؤنیوز) قومی کرکٹ ٹیم لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیار ہے۔ کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے باوجود ان کا اعتماد بلند ہے۔ 8 سال بعد لندن میں ٹیسٹ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو ماضی کی کامیابیاں حوصلہ دے رہی ہیں۔

پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے دوران سیریز تو نہیں جیتی لیکن لندن کے میدانوں میں آخری تینوں ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔ ان میں سے 2 لارڈز اور ایک اوول میں کامیابی حاصل کی گئی۔

ان فتوحات میں 2016 کے لارڈز ٹیسٹ میں 75 رنز اور اوول میں 10 وکٹوں سے کامیابی شامل ہے۔ 2018 میں لارڈز میں 9 وکٹوں سے کامیابی کے دوران محمد عباس مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں اب تک 13 ٹیسٹ جیتے ہیں، جن میں سے 10 فتوحات لندن کے لارڈز یا اوول میں حاصل کی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں