پمز حادثے کی عبوری رپورٹ کل جاری ہوگی، ذمہ داروں کا تعین ہوگا

پمز حادثے کی عبوری رپورٹ کل جاری ہوگی، اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آزادانہ تحقیقاتی کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز حادثے کی عبوری رپورٹ کل جاری ہوگی، ذمہ داروں کا تعین ہوگا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ پمز حادثے کی عبوری رپورٹ کل پیش کی جائے گی۔ حادثے کی آزادانہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

پمز اسپتال حادثے کے حوالے سے وزیر قانون نے کہا کہ عبوری انکوائری رپورٹ کل تک مکمل ہوگی۔ کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کل تک صورتحال واضح ہوگی۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ انسانی جان کی کوئی تلافی نہیں ہو سکتی۔ مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے اور کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب پر سیاسی ٹیم بہتر جواب دے سکتی ہے۔ اس میں آئینی قباحت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم زیر غور نہیں ہے اور اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں