آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کل اہم اجلاس ہوگا جس میں سردار مختار احمد خان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس کل منعقد ہوگا۔ اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت صبح 9:30 سے 10:30 تک مقرر کیا گیا ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 10:30 سے 10:45 تک کی جائے گی۔
امیدواران کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔ انتخاب کا عمل نماز جمعہ کے بعد دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سردار مختار احمد خان کو وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں یہ انتخاب اہمیت رکھتا ہے کیونکہ قائد ایوان کی تبدیلی اسمبلی کی سمت کو متاثر کر سکتی ہے۔












