مدارس کے بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل، قانونی بینکاری نظام میں شمولیت کا اتفاق

دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کی قانونی شمولیت پر اتفاق، مدارس کے مالی معاملات میں شفافیت اور تحفظ کی یقین دہانی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مدارس کے بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل، قانونی بینکاری نظام میں شمولیت کا اتفاق

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) دینی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مدارس کو قانونی بینکاری نظام سے منسلک کرنے پر دینی قیادت، اسٹیٹ بینک اور مالیاتی اداروں میں اتفاق ہوگیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے تحت علما و مشائخ کانفرنس میں قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل فوری آگے بڑھایا جائے گا۔

مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر علاقوں میں مدارس کو درپیش بینکاری رکاوٹیں بھی دور کی جائیں گی۔ شرکا نے کہا کہ یہ مسئلہ انتظامی نہیں بلکہ لاکھوں طلبہ سے وابستہ قومی ضرورت ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دینی مدارس کو باقاعدہ بینکاری نظام تک رسائی دی جائے گی۔ شفاف طریقہ کار کے ذریعے اکاؤنٹس کھولنے سے مدارس اور بینکاری اداروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بینکاری سہولت سے مدارس کے مالی معاملات محفوظ اور دستاویزی ہوں گے۔ مالی نظم و نسق، ریکارڈ اور عطیات کے انتظام میں بہتری آئے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں