پمز اسپتال میں فائر سیفٹی کا این او سی نہ ہونے کا انکشاف، 14 نومولود جاں بحق

پمز اسپتال میں فائر سیفٹی کا این او سی نہ ہونے سے 14 نومولود کی جانیں گئیں۔ اتھارٹی کی ناکامی پر سی ڈی اے نے دو بار خط لکھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز اسپتال میں فائر سیفٹی کا این او سی نہ ہونے کا انکشاف، 14 نومولود جاں بحق

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پمز اسپتال میں فائر سیفٹی کا این او سی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں فائر سیفٹی کا مناسب انتظام نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے دفتر میں بھی فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات ہیں۔ اتھارٹی کے پاس خود فائر سیفٹی کا کمپلیشن سرٹیفیکیٹ نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی بغیر فائر سیفٹی انتظامات کے لائسنس کی تجدید کر دیتی ہے۔ لائسنس کی تجدید کے لیے سالانہ نومبر، دسمبر میں ریسکیو کی ٹریننگ کی تصویروں کا سہارا لیا جاتا ہے۔

سی ڈی اے نے اتھارٹی کو فائر سیفٹی انتظامات کے بغیر سرٹیفکیٹ نہ دینے پر دو بار خط لکھا ہے۔ تاہم اتھارٹی کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ بدھ کی صبح پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں