ایرانی جنگی جہاز نے بھارتی آئل ٹینکر کو روکا، آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی

ایرانی جنگی جہاز نے بھارتی آئل ٹینکر کو عمان کوریڈور میں روک دیا، جس سے آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی اور تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے کوششیں بڑھ گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی جنگی جہاز نے بھارتی آئل ٹینکر کو روکا، آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی

آبنائے ہرمز: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی جنگی جہاز نے بھارتی آئل ٹینکر کو عمان کوریڈور سے گزرنے کی کوشش پر روک لیا ہے۔ ‘ہانا’ نامی بھارتی آئل ٹینکر جنوبی حصے سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی بحری جہاز نے پہلے وارننگ جاری کی، جس کے بعد ٹینکر کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی راستے سے کوئی بحری جہاز نہیں گزرا۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں موجودہ کشیدگی کے باعث تجارتی جہازوں کے لیے عارضی راستے کے قیام کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ واقعہ تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، جس سے خطے کی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ ہے، اور یہاں کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں