عظمیٰ خان کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست، فوری سماعت کی استدعا

عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی، بانی پی ٹی آئی کی حالت بگڑنے پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عظمیٰ خان کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست، فوری سماعت کی استدعا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہین عدالت کی فوری سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی۔ عظمیٰ خان نے موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت خراب ہو رہی ہے اور انہیں پمز کے بجائے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جو عدلیہ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ عدالت کے حکم پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کے حکم پر عمل نہ کرنا قانون شکنی ہے۔ کیس فکسیشن پالیسی توہین عدالت کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 25 اگست کو بھی فوری سماعت کی درخواست مسترد کی گئی تھی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ درخواست چیف جسٹس نے مسترد کی یا نہیں۔

عظمیٰ خان نے استدعا کی کہ توہین عدالت درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں