اپسوس پاکستان کے سروے میں 95 فیصد پاکستانی بے روزگاری سے خوفزدہ، 63 فیصد نے نوکریوں کے ختم ہونے کی نشاندہی کی۔
مکو آ نہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) اپسوس پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق 95 فیصد پاکستانی بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں۔ صرف 5 فیصد افراد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔
سروے میں عوام کی آراء کو شامل کیا گیا، جس میں گزشتہ سال بے روزگار ہونے والے افراد کی شرح میں اضافہ ہوا۔ 63 فیصد افراد نے خود یا کسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا بتایا ہے۔
حالیہ سروے کے مطابق 99 فیصد شہریوں کو روزمرہ اشیاء کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ گھر یا گاڑی خریدنے کے بارے میں پراعتماد نہیں ہیں۔
یہ نتائج پاکستان میں معاشی عدم استحکام کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے عوام بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں معاشی حالات کی غیر یقینی صورتحال نے بے روزگاری کو بڑھاوا دیا ہے، جو عوام کے معاشی مستقبل پر اثر انداز ہو رہی ہے۔













