میٹا 18 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر راضی، بچوں کے سوشل میڈیا استعمال میں بڑی تبدیلیاں

میٹا نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے سوشل میڈیا استعمال کی حد مقرر کر دی۔ معاہدے میں 48 ریاستیں شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میٹا 18 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر راضی، بچوں کے سوشل میڈیا استعمال میں بڑی تبدیلیاں

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے 48 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کے ساتھ 18 ارب ڈالر کے تاریخی تصفیے پر اتفاق کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس تصفیے کے نتیجے میں بچوں پر سوشل میڈیا کے نقصانات کے حوالے سے چلنے والا ایک اہم وفاقی مقدمہ حل ہو گیا ہے۔ اس سے ٹیک کمپنیوں کی قانونی ذمہ داریوں کا نیا دور شروع ہو گا۔

تصفے کے تحت میٹا اپنی سروسز فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرائے گی۔ ان میں 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے پلیٹ فارمز کے استعمال کی حد خودکار طور پر 2 گھنٹے مقرر کرنا شامل ہے۔

معاہدے کی منفرد شرط کے تحت میٹا تصفیے کی رقم کا 70 فیصد حصہ ادا کرے گی جبکہ بقیہ 30 فیصد اس صورت میں جب ‘ٹک ٹاک’ اور ‘یوٹیوب’ بھی کم عمر صارفین کے لیے روزانہ ایک گھنٹے کی حد مقرر کریں۔

واضح رہے کہ اس معاہدے میں 48 امریکی ریاستیں اور 4 امریکی زیر انتظام علاقے شامل ہیں تاہم ریاست نیو میکسیکو اور فلوریڈا اس تصفیے کا حصہ نہیں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں