جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کی مستقل تحریک کی وضاحت کرتے ہوئے گرینڈ اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت عوامی مقدمہ خود لڑے گی۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران حافظ نعیم نے کہا کہ ماضی میں سیاسی اتحاد جماعت کے لیے نقصان دہ تھے۔ اب جماعت اسلامی اپنی تحریک خود آگے بڑھائے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دھرنا طویل اور صبر آزما ہوگا، حکومت کو مذاکرات کے لیے گھٹنے ٹیکنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت ملی ہے۔

انہوں نے تیرہ ربیع الاول کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا۔ اس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے احتجاجی کیمپوں، پیدل مارچ اور دھرنے کے آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں