پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عارضی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل

یونیسکو کی عارضی فہرست میں پاکستانی ثقافتی مقامات کی شمولیت، عالمی ورثے کا درجہ حاصل کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عارضی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کی منفرد تہذیب اور قدرتی حسن نے یونیسکو کی عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ یونیسکو نے پاکستان کے 12 تاریخی و ثقافتی مقامات کو عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جس کے بعد پاکستانی مقامات کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

یونیسکو کی عارضی فہرست میں شمولیت عالمی ورثے کا درجہ حاصل کرنے کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔ ان مقامات میں گندھارا، بدھ مت ورثہ، مغلیہ تعمیرات، صحرائی قلعے اور مقامی ثقافت شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کیلاش سمیت 4 مزید مقامات کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ سندھ کے کوٹ ڈیجی، ناؤکوٹ اور عمرکوٹ کے تاریخی قلعے بھی اس فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔

پنجاب کے پھروالہ قلعہ، روات قلعہ اور سلطان مقرب خان کا مقبرہ بھی عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان مقامات کی شمولیت سے قومی ورثے کے تحفظ اور سیاحت میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ یونیسکو کی فہرست میں شمولیت پاکستان کی عالمی سطح پر شناخت اور ثقافتی سفارت کاری کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں