پاکستان کی ہاکی ورلڈکپ میں کامیابی، جاپان کو 3-4 سے شکست

پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ میں 16 سال بعد جاپان کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ یہ فتح قومی ہاکی کی بحالی کی امید بن سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی ہاکی ورلڈکپ میں کامیابی، جاپان کو 3-4 سے شکست

نیدرلینڈ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ یہ کامیابی 16 سال بعد پاکستان کی پہلی عالمی سطح پر فتح ہے۔

پاکستان نے نویں سے 16ویں پوزیشن کے کلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو شکست دی۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی اور ابتدائی میچز میں کامیابی نہ مل سکی۔

پاکستان ٹیم نے دو گول کے خسارے سے کم بیک کیا۔ ابوبکر انجری کے باعث میچ میں کپتانی نہیں کرسکے، معین شکیل نے کپتانی کی۔

رانا وحید نے 2، حماد الدین اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔ یہ پاکستان کی 6 ہزار 17 دنوں بعد ہاکی ورلڈکپ میں پہلی فتح ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2010 میں اسپین کو شکست دی تھی۔ 2014، 2018، اور 2023 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں