بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں، جبکہ انہوں نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کچھ عناصر ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط تھا، اور کچھ لوگ آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان غلط فہمیاں برقرار رہیں۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، اور چاہتے ہیں کہ حالات بہتر ہوں اور معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ادارے کے کردار کو سراہتے ہیں اور ہمیشہ مضبوط فوج کو پاکستان کی ضامن سمجھا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور سیاسی معاملات میں تعاون کی ضرورت ہے؛ جمہوریت کے دشمن چاہتے ہیں کہ لڑائی شروع ہو۔














