پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عوام پریشان

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ جاری، عوام میں تشویش بڑھ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عوام پریشان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 57 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 604 ڈالر ہوگئی۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا ہے، خریداری میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں