ایران کے ساتھ جاری جنگ پر امریکی سینیٹر کا ٹرمپ سے فوری خاتمے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر مارک وارنر کا ٹرمپ سے ایران جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ، جنگ کو ‘تباہ کن اور جان لیوا’ قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے ساتھ جاری جنگ پر امریکی سینیٹر کا ٹرمپ سے فوری خاتمے کا مطالبہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے نائب چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مارک وارنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ جتنی طویل ہوگی، امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرہ بڑھتا جائے گا اور عام شہریوں کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ جنگ سے قومی سلامتی کی تیاری متاثر ہو رہی ہے اور اس کے مکمل خاتمے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جنگ کو ‘تباہ کن اور جان لیوا’ قرار دیا ہے۔

یہ معاملہ امریکی عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کیونکہ اس کے اثرات ملکی معیشت اور قومی سلامتی پر بھی پڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے ساتھ جاری اس جنگ پر بین الاقوامی سطح پر بھی تنقید کی جا رہی ہے اور مختلف ممالک نے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں