امریکہ ایران کی جنگ نئے مرحلے میں داخل، اقتصادی دباؤ مؤثر ہتھیار

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھا کر جوہری صلاحیت کو روکنا امریکہ کا مقصد ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ ایران کی جنگ نئے مرحلے میں داخل، اقتصادی دباؤ مؤثر ہتھیار

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاشی دباؤ امریکہ کا مؤثر ترین ہتھیار بن چکا ہے، جبکہ ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیت کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

جے ڈی وینس نے مزید بتایا کہ امریکہ آبنائے ہرمز سے تیل و گیس کی ترسیل جاری رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے، اور تہران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ معیشت کا گلا گھٹتا دیکھنا چاہتا ہے یا مغرب سے تعلقات بہتر کرنا چاہتا ہے۔

امریکی نائب صدر کے مطابق ایران کو جوہری صلاحیت دوبارہ بحال کرنے سے روکنا امریکہ کا مقصد ہے۔ اس سلسلے میں تہران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس حکمت عملی کا مقصد ایران کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنا ہے، تاکہ وہ جوہری معاہدے کی پابندی کرے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے ایران پر کئی اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن کا مقصد ایران کی جوہری سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں