ڈی آئی جی عامرفاروقی نے میر رضا علی کے آخری لمحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے پر غور کا اعلان کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) ڈی آئی جی عامرفاروقی نے کہا ہے کہ میر رضا علی کے آخری لمحات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے پر غور جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں سوالات کے جواب میں کہی۔
میر رضا علی کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی عامرفاروقی کا کہنا ہے کہ والدین اور قریبی افراد کی معلومات کے لئے سوالات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سوالات میر رضا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو جاننے کے لئے کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی عامرفاروقی نے مزید کہا کہ پوچھ گچھ کا مقصد کوئی غیر معمولی یا مشکوک بات تلاش کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ تمام افراد مشکوک ہوں۔
وکیل جبران ناصر نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایس آئی یو، ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر پولیس افسران کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سے تفتیش کی نگرانی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ میر رضا کی لاش 29 جولائی کو دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ملی تھی اور 1 بج کر 45 منٹ تک جائے وقوع پر موجود رہی تھی۔












