کراچی فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر، سانس لینا محال

کراچی میں فضائی آلودگی نے سانس لینا محال کر دیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 186 تک پہنچ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں فضائی آلودگی کے باعث سانس لینا محال ہو گیا ہے، جب کہ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر کولکتہ کو آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 250 تک پہنچ چکا ہے۔ لاہور میں سموگ کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی ہے اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 182 ریکارڈ ہوا ہے، جس کے ساتھ یہ دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔

پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے آلودگی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ متعدد آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کو منہدم اور فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں