لاہور میں پیرا فورس کے خلاف کاروباری افراد کی شکایات میں اضافہ

لاہور میں پیرا فورس کی بدعنوانی کے خلاف شکایات بڑھ رہی ہیں، 794 اہلکاروں کو وارننگ دی گئی اور کئی پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں پیرا فورس کے خلاف کاروباری افراد کی شکایات میں اضافہ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پیرا فورس کے اہلکاروں کے خلاف کاروباری افراد کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان شکایات میں بدتمیزی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت شامل ہیں۔ ایک رپورٹ میں ان شکایات اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات پر 794 اہلکاروں کو وارننگ دی گئی۔ ان میں سے 145 کیسز ابھی زیرِ کارروائی ہیں، جن پر مزید کارروائی جاری ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 371 اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے جبکہ 298 اہلکاروں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، 16 اہلکاروں کی سروس ضبط اور 6 اہلکاروں کی سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 20 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے جبکہ 351 اہلکاروں کو واپس یونٹس میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ پیرا فورس کے خلاف شکایات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے اہلکاروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں