حکومت نے سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی شروع کردی

حکومت نے سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ نئے قوانین کے تحت افسران کے اکاؤنٹس کو نگرانی میں رکھا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے سرکاری ملازمین کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ نئے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کے تحت سرکاری افسران کے ذاتی اکاؤنٹس بھی قوانین کے تحت آئیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی نشاندہی ہوگی۔ فرضی اکاؤنٹس سے حکومت یا اداروں کو بدنام کرنے پر کارروائی ہوگی۔ ذاتی سوشل میڈیا پر سرکاری کام کی تشہیر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

کسی بھی افسر سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی جا سکتی ہیں۔ سرکاری اکاؤنٹس پیشگی اجازت سے بنائے جائیں گے اور ان پر صرف سرکاری معلومات نشر کی جائیں گی۔ عہدہ چھوڑنے پر افسر کو اکاؤنٹس کا کنٹرول نئے افسر کو دینا ہوگا۔

یہ اقدام سرکاری معلومات کی حفاظت اور غیر ضروری تشہیر کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔ سرکاری افسران کے ذاتی اکاؤنٹس کو قوانین کے تابع کرنے سے حکومتی پالیسی کے خلاف رائے زنی کی روک تھام ہوگی۔

یاد رہے کہ سرکاری افسران کو ٹی وی، ریڈیو، پوڈ کاسٹ، بلاگ، ویڈیوز اور ویب سائٹس کے ذریعے معلومات نشر کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ رولز کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں