عمران خان کی اسپتال منتقلی پر نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کر دی ہے۔ رانا ثناءاللہ

حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی پر نظرثانی درخواست دائر کردی، جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔ اس فیصلے سے کرمنل جسٹس سسٹم متاثر ہوسکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی اسپتال منتقلی پر نظرثانی درخواست دائر، عدالتی فیصلے سے صورتحال واضح ہوگی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر حکومت نے نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی ہے، جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نظرثانی اپیل آج یا کل فیصلہ ہوجائے گا، حکومت آئین اور قانون کی پابند ہے۔

سپریم کورٹ نے درخواست میں پیپر بُکس مکمل نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا، جس کی وجہ سے نظرثانی درخواست واپس کی گئی تھی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس فیصلے سے کرمنل جسٹس سسٹم متاثر ہوگا، سوال یہ ہے کہ کیا ہر قیدی کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جائے گا؟

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں