ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی اپیل، سماعت 17 ستمبر تک ملتوی

سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کی اپیل پر سماعت، جسٹس نعیم اختر کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے سسٹم پر رائے دینے سے گریز۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایمان مزاری کیس کی سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سسٹم پر جسٹس نعیم اختر کے ریمارکس

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سسٹم پر رائے نہ لی جائے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ 6 ستمبر سے دوبارہ کام شروع کرے گی۔

دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چھٹیاں کب تک ہیں۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دو ہفتے میں اپیلوں پر فیصلے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سسٹم پر ہمیں کوئی رائے نہ دے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے اپنی سزا کی معطلی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں