وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے گوگل کے پاکستان میں دفتر کھلنے کو ٹیک ٹیلنٹ کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے لیے اہم قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ گوگل نے پاکستان میں اپنا دفتر کھول دیا ہے، جو ملک کے ٹیک ٹیلنٹ کے لئے اہم پیشرفت ہے۔ اس اقدام سے عالمی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘اے آئی سیکھو 2026’ پروگرام میں 17 ہزار سے زائد ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں 25 فیصد خواتین شامل تھیں۔ یہ مقامی ٹیلنٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، پاکستان میں تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک میں برآمدات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گوگل اور دیگر عالمی ٹیک لیڈرز کے تعاون سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔
شزا فاطمہ نے بتایا کہ تقریباً 50 ہزار ڈویلپرز کو گیمنگ اور اینیمیشن سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی ہے، جس سے ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صرف جولائی میں 417 ملین ڈالر کی آئی ٹی برآمدات ہوئیں۔ یہ پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ ان میں تقریباً 85 سے 86 فیصد ٹریڈ سرپلس ہوتا ہے۔














