عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ہر قیدی کو علاج معالجے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اس کا حق ہے۔
عطا تارڑ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو صحت کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے علاج کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں اپوزیشن کو بیماری کے معاملے پر طعنے دیتے رہے، لیکن ہمارا یہ وطیرہ نہیں کہ کسی کی صحت پر سیاست کی جائے۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ دھمکیوں، ڈکٹیٹ کرنے، سڑکیں بلاک کرنے یا حملوں سے ملاقات نہیں ہوگی۔ حکومت کا مؤقف واضح ہے کہ جیل مینوئل کے تحت عدالت ملاقات کا حکم دے سکتی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نواز شریف کے ڈاکٹروں کو اٹھایا تھا اور بیماری کو کمزوری سمجھ کر سیاست کرنا ہماری قیادت کا ظرف نہیں ہے۔












