قومی اسمبلی میں یو اے ای میں پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج، ویزا مسائل پر تحفظات کا اظہار۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی نے یو اے ای میں پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا مسئلہ اٹھایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یو اے ای ہمارا دوست ملک ہے لیکن ویزا مسائل پر تحفظات ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ بھارتی اور امریکی پاسپورٹ والوں کو سفر کی اجازت ہے، پاکستانیوں کو نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستانیوں کے ویزا ایکسپائر ہونے پر رینیو نہیں کیا جا رہا۔ پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جاری رہی تو ترقی نہیں ہوگی، اس پر بحث ہونی چاہیے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یو اے ای میں 12-14 سال رہا ہوں، پاکستانیوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے حالیہ جنگ میں فریق بننے کی کوشش کی۔
خواجہ آصف نے مکہ امن معاہدے کی بریفنگ کی تیاری کا کہا۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے گفتگو کی، جس میں بیرسٹر گوہر بھی شامل رہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے معاملے پر پہلے بھی بحث ہو چکی ہے۔ اس معاملے پر مزید کاروائی کے لیے پارلیمان کا کردار اہم ہے۔












