سپریم کورٹ نے عمران خان کو 2 روز میں شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے عمران خان کو 2 روز میں شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا، مکمل طبی ریکارڈ طلب۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپریم کورٹ نے عمران خان کو 2 روز میں شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر انہیں 2 روز میں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے حکومت کو شفا اسپتال کی انتظامیہ سے مشاورت کر کے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا کہا ہے۔ میڈیکل بورڈ میں مختلف ماہرین کے ساتھ ڈاکٹر فیصل سلطان اور عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی شامل ہوں گی۔

وفاقی حکومت کو عمران خان کا مکمل طبی ریکارڈ، تمام ٹیسٹ رپورٹس اور ڈاکٹروں کی آراء عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مزید برآں، اہل خانہ اور وکلاء سے ہونے والی ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے عمران خان کی اپنے اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے بیٹوں سے ہفتے میں 2 مرتبہ ٹیلیفون پر گفتگو کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ احکامات عارضی طور پر جاری کیے ہیں اور قانونی پہلوؤں پر فیصلہ آئندہ سماعت میں کیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر 2026 کو مقرر کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں