تحریک انصاف کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل سہولیات کے معائنے کیلئے حکومتی کمیٹی کی پیشکش قبول

پی ٹی آئی نے عمران خان کی جیل سہولیات کے معائنے کے لیے حکومتی کمیٹی کی پیشکش قبول کر لی، پارلیمانی پارٹی نے آئین کی پاسداری پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل سہولیات کے معائنے کے لیے کمیٹی کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

پیر کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء پارلیمنٹیرینز کے نام دیں گے جو رانا ثنا اللہ کے ساتھ اڈیالہ جیل جا کر حالات کا جائزہ لیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں آئین کی معطلی اور میڈیا پر قدغنیں جمہوریت دشمن عناصر کی کوششیں ہیں۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی اور سینیٹ کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس کا نوٹیفیکیشن بلا تاخیر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

پارلیمانی پارٹی نے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے گی اور جمہوری اداروں کو ان کے آئینی حدود میں کام کرنے دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں