پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی پر اتفاق ہوا، تعلقات میں مزید پیشرفت کی امید ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور روس کے درمیان تعاون پر اتفاق، تعلقات میں مزید پیشرفت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی سفیر البرٹ خوریف کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاک روس دوطرفہ تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تعلقات میں مثبت تبدیلیوں اور پیشرفت کو سراہا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد حل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات حل کیے جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں