پاکستان بہت یاد آتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ہوا میں اُڑ کر وہاں پہنچ جاؤں، شبنم

شبنم نے اپنی 80 ویں سالگرہ پر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا، مداحوں نے بچیوں کے نام ان کے نام پر رکھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شبنم کی پاکستان سے محبت کا اظہار، ہوا میں اُڑ کر پہنچنے کی خواہش

ڈھاکا: (رائیٹ ناؤ نیوز) فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شبنم نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان بہت یاد آتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ہوا میں اُڑ کر وہاں پہنچ جائیں۔

شبنم نے اپنی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مداحوں نے اپنی بچیوں کے نام ان کے نام پر رکھے ہیں۔

شبنم نے کہا کہ انہوں نے بہت سے مقبول ہیروز کے ساتھ کام کیا، خاص طور پر ندیم کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کا پاکستان سے محبت کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹا اور وہ ہمیشہ اس محبت کو یاد کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ شبنم نے 160 فلموں میں کام کیا جن میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں