آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دی، جس کا مقصد معاشی اصلاحات کو جاری رکھنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔ پیر کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اس قسط کی منظوری دی گئی۔

اس قسط میں سے 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی منظوری دی۔

پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت یہ قسط ملی ہے جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی شامل ہے۔

پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت پہلے ہی دو اقساط مل چکی ہیں اور آئی ایم ایف نے قرض پروگرام پر عمل درآمد کو مضبوط قرار دیا ہے۔ حکومت نے معاشی اصلاحات جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔

یہ قسط پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں