عمران خان کی اہلیہ سے منگل ملاقات، ایک آنکھ تقریباً نارمل: اڈیالہ جیل رپورٹ

سپریم کورٹ میں جمع شدہ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی اہلیہ سے ہر منگل ملاقات ہوتی ہے۔ ان کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی اہلیہ سے منگل ملاقات، ایک آنکھ تقریباً نارمل: اڈیالہ جیل رپورٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سپریم کورٹ میں عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں پر رپورٹ جمع کرائی گئی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے دو صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جیل رولز کے تحت ہر منگل کو ملاقات ہوتی ہے۔ اب تک 84 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

عمران خان کا دن میں تین بار میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے اور متعدد سرکاری معالجین نے ان کا معائنہ کیا ہے۔

ماہرِ امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا علاج کیا، جس سے ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ 4 نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک 39 ماہرین نے عمران خان کا معائنہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ سے مقدمہ نمٹانے کی درخواست کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں