حج 2027 کی درخواستیں کل سے شروع، 12 لاکھ روپے کا 40 روزہ پیکیج

حج 2027 کی درخواستیں کل سے وصول کی جائیں گی، 12 لاکھ روپے کا پیکیج، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حج 2027 کی درخواستیں کل سے شروع، 12 لاکھ روپے کا 40 روزہ پیکیج

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حج 2027 کے لیے درخواستیں آج کے بجائے کل 18 اگست سے وصول کی جائیں گی۔ درخواستیں آن لائن یا بینک برانچز میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق صرف پہلے سے رجسٹرڈ عازمین ہی سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ حج اخراجات 2 مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے لیے کوٹہ ایک لاکھ 7 ہزار 526 ہے جبکہ نجی اسکیم کے لیے 71 ہزار 684 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ حج پیکیج کی لاگت 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

درخواستوں کی وصولی ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر ہوگی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی روک دی جائے گی۔ وزارت کے مطابق حج کے لیے مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عازمین کو درخواست سے قبل تمام دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ درخواست مسترد ہونے یا تاخیر سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں