ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری، 50 ارب روپے کا نقصان، مذاکرات سے حل کی امید۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ کسی نوٹیفکیشن کے بغیر حکومتی یقین دہانی میں نہیں آئیں گے۔ تاہم، امید ہے کہ حکومتی نمائندوں سے ملاقات میں مسائل حل ہوں گے۔
ملک شہزاد اعوان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اتوار کو گورنر ہاؤس میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور سندھ کے نمائندوں سے مذاکرات ہوں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر مذاکرات کے لیے کراچی پہنچیں گے، جن میں دیگر حکومتی نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے یومیہ 10 ہزار کنٹینرز بند ہیں، جس سے 50 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ لوڈ ایکسل، کسٹم ایس آراو، ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایندھن کی قیمتوں کے تعین پر ہڑتال جاری ہے۔












