جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کا اعلان کیا ہے، حکومت پر تنقید کرتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف ملک گیر دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔ دھرنے 16 اگست کو شام 4 بجے لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس اور دیگر صوبوں میں گورنر ہاوسز کے باہر شروع ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو دھرنوں میں رکاوٹ ڈالنے پر سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے حکومت گراؤ تحریک میں بدل سکتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے عوام سے 15 سو 67 ارب روپے لیوی ٹیکس کے ذریعے وصول کئے ہیں۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمت 225 روپے اور روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ دھرنے آئی پی پیز کے معاہدات میں نظرثانی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کے مطالبات پر بھی مرکوز ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے جبکہ منی مزدہ ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔ لاہور میں سامان کی ترسیل متاثر ہے۔













