خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تین گروپوں کے اختلافات بڑھ رہے ہیں، جس سے پارٹی میں تقسیم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی میں تین گروپ تشکیل پا چکے ہیں۔ یہ گروپ سہیل آفریدی، علی امین اور 40 سے 45 ایم پی ایز کے ہیں۔
مشال یوسفزئی کو سینیٹ ٹکٹ نہ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے مشال کو ٹکٹ دینے کی حمایت کی۔ بانی کے سامنے سلمان اکرم نے معافی مانگی تھی۔
شہباز گل کے تعارف کا کام فیض حمید نے بانی پی ٹی آئی سے کروایا تھا۔ علی امین نے 72 کروڑ روپے دیے جو کھا لیے گئے۔ نومبر کے متاثرین کی رقم کا جواب دینا ہوگا۔
پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات دشمنیوں میں بدل چکے ہیں۔ اختلافات ختم کیے بغیر مارچ کا اعلان نہیں ہونا چاہیے۔ 27 ستمبر کو مارچ نہیں ہوگا، تیاری نہیں ہے۔
واضح رہے کہ علیمہ خان نے 27 ستمبر کے مارچ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سہیل آفریدی اور محسن نقوی کی ملاقات 4 اگست کو ہوئی تھی۔












