مقتدرہ سے صوبوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ کا انکشاف

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام پر حکومت اور مقتدرہ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مقتدرہ سے صوبوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مقتدرہ نے حکومت سے صوبوں کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں کی۔ نہ ہی یہ معاملہ کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں کہا کہ نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں تو تحریری فارمولا پیش کریں۔ علیم خان نے بھی کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا۔ صرف باتوں یا پوڈکاسٹ سے صوبے نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے کوئی پلان نہیں بنا۔ کچھ لوگ 12، کچھ 32 اور کچھ 20 صوبے کہتے ہیں۔ یہ محض خیالی باتیں ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کا معاملہ صرف کراچی تک محدود ہے۔ عوامی سطح پر صوبوں کی مقبول ڈیمانڈ نہیں، سوائے صوبہ ہزارہ کے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے حالیہ دنوں میں نئے صوبوں پر کوئی بات نہیں کی۔ ان کی سوچ ہے کہ عام آدمی کے مسائل اس کی دہلیز پر حل ہوں۔

دیگر متعلقہ خبریں