ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، عباس عراقچی

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو خارج از امکان قرار دیا، جبکہ قطر اور پاکستان کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے انکار، علاقائی گفتگو جاری

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ قطر اور پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہورہا ہے، لیکن یہ باضابطہ مذاکرات نہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات اس وقت جاری نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئی بات چیت سے قبل موجودہ صورتحال اور امریکی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات امریکا سے الگ ہیں۔ دونوں ممالک نئے بحری راستوں پر کام کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال تجارتی بحری آمدورفت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اہم ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع سفارتی بحران میں تبدیل ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ قطر اور پاکستان رابطوں میں سہولت کاری کر رہے ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز کے امریکی علاقہ ہونے کے بیان پر سخت ردِعمل دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں