آزاد کشمیر ایل اے 15 باغ میں ری پولنگ مکمل، ضیا القمر کی برتری برقرار

آزاد کشمیر کے ایل اے 15 باغ میں ری پولنگ کے بعد پیپلز پارٹی کے ضیا القمر کی برتری برقرار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر ایل اے 15 باغ میں ری پولنگ مکمل، ضیا القمر کی برتری برقرار

باغ: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ میں ری پولنگ مکمل ہوگئی۔ آج 9 میں سے صرف 2 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالے گئے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضیا القمر 381 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس نے 212 ووٹ حاصل کیے۔

مجموعی طور پر ضیا القمر کے ووٹوں کی تعداد 17 ہزار 118 ہوگئی ہے۔ مشتاق منہاس کے مجموعی ووٹ 15 ہزار 227 ہیں۔

ری پولنگ کے بعد ضیا القمر کو مشتاق منہاس پر 1 ہزار 891 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ یہ ری پولنگ 9 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پر ہوئی تھی، جس سے ضیا القمر کی برتری متاثر نہیں ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں