ملتان ایئرپورٹ پر ایک دن میں 5 ہزار 70 مسافروں کی امیگریشن مکمل، نئے ریکارڈ کا قیام۔
ملتان: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں 30 سے زائد پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان نے بتایا کہ بدھ کے روز 5 ہزار 70 مسافروں کی امیگریشن کی گئی، جو بیرونِ ملک روانہ ہونے یا پہنچنے والے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 ہزار 983 مسافر بیرونِ ملک روانہ ہوئے جبکہ 2 ہزار 87 مسافر ملتان پہنچے۔
مسافروں کی سہولت کے لیے ایئرپورٹ پر امیگریشن پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کیا گیا، جس نے 555 مسافروں کی رہنمائی کی۔
یاد رہے کہ مسافروں کی سہولت اور امیگریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔












