اسلام آباد پولیس کو 14 سال بعد نئی گاڑیاں مل گئیں، 9 ہزار بھرتیوں کا اعلان

اسلام آباد پولیس کے 27 تھانوں کو 30 نئی گاڑیاں مل گئیں، جبکہ 9 ہزار نئی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد پولیس کو 14 سال بعد نئی گاڑیاں مل گئیں، 9 ہزار بھرتیوں کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی دارالحکومت کے 27 تھانوں کو 14 سال بعد 30 نئی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں نئی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے گاڑیوں کی چابیاں پولیس کو حوالے کیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ناکارہ گاڑیوں کے ساتھ جدید پولیسنگ مشکل ہے، نئی گاڑیاں پولیس کا رسپانس بہتر بنائیں گی۔ عوام کی حفاظت کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پولیس کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بہتری آئے گی۔ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ماحول دوست پالیسی کا حصہ ہے، جس سے پٹرولیم اخراجات میں کمی ہوگی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس کے پاس 14 سال پرانی گاڑیاں تھیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ 9 ہزار جوانوں کی بھرتی کی جا رہی ہے اور بھرتیوں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں