پنجاب میں بارشوں کا پانچواں اسپیل شروع، کئی اضلاع میں اربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں بارشوں کے پانچویں اسپیل کے دوران اربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں بارشوں کا پانچواں اسپیل شروع، کئی اضلاع میں اربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ یہ اسپیل 12 سے 15 اگست تک جاری رہے گا اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق مری، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آج رات سے 15 اگست تک بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور پوٹھوہار ریجن میں 13 اگست کی رات سے موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے۔ سرگودھا، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی بارش متوقع ہے۔

مختلف اضلاع جیسے نورپور تھل، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں