فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کو سخت جواب کا انتباہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان کا جواب زیادہ برق رفتار اور شدید ہو گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی میں نہ رہے، پاکستان کا اگلا جواب زیادہ برق رفتار اور شدید ہو گا۔

تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اس کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے طالبان رجیم سے پاکستان کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کی اپیل کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور ملک کی حفاظت قوم کے پختہ عزم کی بدولت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں گے، اور ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام تاریخی تبدیلی کی جانب ایک قدم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں