ایکس کا نیا مونیٹائزیشن پروگرام، صارفین کو اوریجنل مواد کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع

ایکس نے اوریجنل کانٹینٹ ریورڈز کے تحت نیا مونیٹائزیشن پروگرام متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین کو تخلیقی مواد پر پیسے کمانے کا موقع ملے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایکس کا نیا مونیٹائزیشن پروگرام، صارفین کو اوریجنل مواد کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) ایلون مسک کی قیادت میں ایکس، سابقہ ٹوئٹر، نے نیا مونیٹائزیشن پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو اوریجنل مواد پیش کرنے پر مالی فوائد فراہم کرنا ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ نئے پروگرام میں صارفین کو تخلیقی مواد، رپورٹنگ، اور کمیونٹی کے لیے نئے خیالات لانے پر پیسے کمانے کا موقع ملے گا۔ اس میں معیار اور انفرادیت کو ترجیح دی جائے گی۔

اوریجنل کانٹینٹ ریورڈز کے تحت، موجودہ ریونیو شیئرنگ پروگرام 7 ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ نیا نظام 8 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ اس میں کچھ شرائط پچھلے پروگرام جیسی ہی ہوں گی۔

یہ اقدام سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مواد کی بہتری کے لیے کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو مواد کے معیار کی یقین دہانی ہوگی۔ اس سے غیر اصل مواد کی شیئرنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

یاد رہے کہ ایکس کی جانب سے جھوٹے یا گمراہ کن مواد کی نگرانی کی جائے گی اور غیر قانونی طریقوں سے ویوز بڑھانے پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں