شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنایا

شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنایا، درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنایا

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ 13 سال بعد سنایا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

عدالت نے کہا کہ آئین کے تحت رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار ہائیکورٹ کو حاصل نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شازیہ مری نے ہم نام طالبہ کی 2002 کی ڈگری استعمال کی۔

عدالت نے بتایا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی ایسا ہی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 2022 میں اس اعتراض کو مسترد کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں 2023 کی اپیل واپس لینے پر خارج کی گئی۔

شازیہ مری کے وکیل نے کہا کہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے زیر بحث آچکا ہے اور الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ آئین کے تحت کسی کو سچا یا امین قرار دینے کا اختیار عدالتی ٹربیونلز کے پاس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری کی ڈگری کا معاملہ کئی سالوں تک سیاسی بحث کا موضوع بنا رہا ہے۔ آئینی درخواست کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں