کراچی گیسٹ ہاؤس کیس میں اہم دستاویزات سامنے، قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

پولیس نے میر رضا قتل کیس میں گیسٹ ہاؤس کی ملکیت کے دستاویزات حاصل کرلیے ہیں جو تحقیقات میں اہم پیش رفت کا سبب بنے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی گیسٹ ہاؤس کیس میں اہم دستاویزات سامنے، قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) میر رضا قتل کیس میں پولیس کو گیسٹ ہاؤس کی ملکیت سے متعلق اہم دستاویزات مل گئی ہیں۔ تفتیش کے دوران کرایہ نامہ بھی سامنے آیا ہے جس سے کیس کی پیچیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ گیسٹ ہاؤس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ملکیت ہے۔ شرجیل میمن اور ان کے بیٹے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس نے دستاویزات کے مطابق مکان لیاقت نامی شخص نے کرائے پر لیا تھا۔ پولیس سافٹ ویئر میں معاہدے کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکان کی مالکن طاہرہ سلطانہ ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا 28 جولائی کو لاپتہ ہوئے اور ان کی لاش 29 جولائی کو ملی تھی۔ عدالت کے حکم پر دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں