یوکرین کا روس پر ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاک، صنعتی اہداف متاثر

یوکرین کے ڈرون حملے میں روس کی صنعتی ترقی متاثر، آئل ریفائنری کو نقصان، 12 افراد ہلاک۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوکرین کا روس پر ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاک، صنعتی اہداف متاثر

نزنیکمسک: (رائیٹ ناؤ نیوز) یوکرین نے روس کے تاتارستان علاقے میں تازہ ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں شہری اور صنعتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ خطے کی اہم آئل ریفائنری بھی متاثر ہوئی ہے۔

شہر کے میئر رادمیر بیلیایف نے کہا ہے کہ حملے میں غیر متعینہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ روس کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ ویڈیوز میں ریفائنری سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ رائٹرز نے ان فوٹیجز کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ جون میں بھی یوکرائن کی جانب سے ٹینیکو ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی پیداوار 17 ملین ٹن خام تیل تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں