ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے ملاقات، ملکی مسائل اور جنگ پر گفتگو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات میں جنگ اور معاشی مسائل پر گفتگو ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے ملاقات، ملکی مسائل اور جنگ پر گفتگو

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جنگ کے علاوہ ایران کو درپیش مسائل اور عوام کی معاشی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات مسعود پزشکیان کی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ کی صورتحال اور عسکری پیش رفت پر گفتگو کی۔

اجلاس میں عوام کی معاشی ضروریات، روزگار کے مسائل اور ملکی وسائل کے تحفظ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اقتصادی روابط اور توانائی کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ یہ ملاقات جولائی کے آخر میں ہوئی، جب مسعود پزشکیان نے صدارت کے تیسرے سال میں قدم رکھا۔ ایرانی کرنسی اور زرمبادلہ کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ مسعود پزشکیان 2024 کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو کر صدر بنے تھے۔ ان کا انتخاب سابق صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کے بعد ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں